کہانی الجھ گئی – سامعہ حجاب کیس میں نئے انکشافات

Pak Urdu Tales
0

 کہانی الجھ گئی – سامعہ حجاب کیس میں نئے انکشافات پاکستان میں حالیہ دنوں ایک اور سوشل میڈیا اسکینڈل نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔ مشہور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا کیس روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ اس بار مرکزی کردار ملزم حسن زاہد کے بیانات نے کہانی کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ پس منظر – سامعہ حجاب کی زندگی کا سفر ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب کا تعلق چکوال سے ہے۔ کچھ سال پہلے وہ راولپنڈی کے سکستھ روڈ پر ایک گرلز ہاسٹل میں رہتی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے مختلف شیشہ کیفوں کے چھوٹے موٹے اشتہارات میں کام کرنا شروع کیا۔ وقت کے ساتھ سامعہ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون منتقل ہو گئیں، جہاں وہ اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی کے ساتھ کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر رہیں۔ حسن زاہد کی انٹری یہاں کہانی میں داخل ہوتا ہے لاہور کا رہائشی، گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والا شخص حسن زاہد۔ ذرائع کے مطابق تقریباً آٹھ ماہ قبل دونوں کے درمیان تعلق قائم ہوا۔ حسن کا دعویٰ ہے کہ وہ سامعہ کے موجودہ گھر کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ خود ادا کرتا تھا۔ یہی نہیں، اس نے ایک نئی کالی ہنڈا سوک بھی کرائے پر مہیا کی۔ ملزم کے مطابق وہ نہ صرف گھر کے اخراجات اور بلز ادا کرتا رہا بلکہ لاکھوں روپے کی کوکین بھی خرید کر دیتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ سامعہ اور اس کے اہلِ خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور ساتھ ہی ای الیون میں ایک علیحدہ فلیٹ بھی کرایہ پر رکھا ہوا تھا۔ جھگڑے کی اصل وجہ) کہانی کا رخ اس وقت بدلا جب حسن زاہد نے سامعہ کے موبائل میں کسی اور شخص کا پیغام دیکھ لیا۔ اس کے بعد نہ صرف تلخ کلامی ہوئی بلکہ ملزم نے کئی بار تشدد کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ واقعے سے کچھ روز قبل دونوں سرینا ہوٹل میں بھی مقیم رہے، جس کا کرایہ بھی حسن نے ادا کیا۔ لیکن اصل دھماکہ اس دن ہوا جب حسن نے سامعہ سے 50 لاکھ روپے مانگے۔ یہ رقم مبینہ طور پر گاڑی کی خریداری کے لیے دی گئی تھی۔ سامعہ نے انکار کیا تو جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ہاتھا پائی ہوئی اور پھر سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کر کے اپنی جان کو خطرے میں قرار دیا۔ گرفتاری اور الزامات سامعہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور حسن زاہد کو گرفتار کر لیا۔ وہ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ دوسری طرف سامعہ کا کہنا ہے کہ حسن زاہد محض ایک نوسرباز ہے، گاڑیوں کا کاروبار محض دکھاوا ہے اور اس کا اصل میں کوئی مستحکم ذریعہ آمدن نہیں۔ اس کے خلاف پہلے سے بھی مقدمات درج ہیں۔ سامعہ کے مطابق وہ کئی ماہ سے اس کے پیسوں پر گزارہ کر رہا تھا، شادی کے لیے دباؤ ڈالتا تھا اور انکار پر دھمکیاں دیتا رہا۔ آگے فی الحال پولیس کیس کی مزید تحیقات کر رہی ہے۔ مگر ایک بات طے ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک ذاتی جھگڑا نہیں بلکہ ایک ایسی کہانی ہے جس نے سوشل میڈیا کی چمک دمک، پیسوں کی طاقت اور ذاتی تعلقات کے سیاہ پہلوؤں کو سب کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔


Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)